منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فلسطینی کاز کو ہماری تشویش کے موجب مسائل میں اولیت حاصل ہے،شاہ سلمان

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کی وحدت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ دارالحکومت الریاض میں جی سی سی کے انتالیسویں سالانہ سربراہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی رجیم نے دہشت گردی پر عمل جاری رکھا ہوا ہے اور اس نے خطے کے استحکام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں

ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینی کاز کو ہماری تشویش کے موجب مسائل میں اولیت حاصل ہے۔ان کے بعد امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ کونسل کے رکن ممالک اس کے کردار کو برقرار رکھنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انھیں اپنے عوام کی امنگوں کا احساس ہے۔امیرِ کویت نے خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے میڈیا کی تمام مہموں کو بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…