منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے 8.5شدت کے خوفناک ترین زلزلے کی پیش گوئی کردی ،پاکستان کیسے متاثر ہوسکتا ہے،یہ زلزلہ کہاں آئیگا؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین ارضیات نے ہمالیہ ریجن میں کسی بھی وقت خوفناک زلزلہ آنے کی پیش گوئی ہے جس کی شدت کم از کم 8اعشاریہ 5 ہوسکتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سائنس دانوں کی تحقیقی رپورٹ میں کہاگیاکہ لوکل ارضیاتی مطالعاتی رپورٹس، گوگل ارتھ اور سیٹیلائٹ تصاویر کے ذریعے اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ ہمالیہ میں آخری زلزلہ کب آیا تھا اور اس وقت یہاں کوئی زلزلہ آنے کے کیا شواہد ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ ہمالیہ ریجن کی باہری پرت تقریباً 700 سال سے ساکت ہے جو سائنسی معیارات کے پیمانے سے بہت زیادہ مدت ہے۔اس اعتبار سے یہاں کسی بھی وقت خوفناک زلزلہ آنے کا خدشہ ہے جس کی شدت 8 اعشاریہ 5 یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔بھارتی ماہرین کی اس تحقیق کو امریکا کی یونی ورسٹی آف کولوراڈو کے ماہر ارضیات راجر بِلہام نے درست قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کیساتھ متصل ہیں ۔ جبکہ نیپال ،بھوٹان اور بھارت میں یہ پہاڑی سلسلہ موجود ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 7.6کے زلزلے نے پاکستان میں شدید تباہی مچاہی تھی ۔2005کے زلزلے میں کئی علاقے نیست ونابود ہو گئے تھے ۔ اب جب ماہرین 8.5شدت کے زلزلے کی پیشگوئی کر رہے ہیں تو ایک بار پھر خدشہ ہے کہ ہمالیہ کیساتھ متصل پاکستان کے پہاڑی علاقے بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں جس سے بڑی تباہی کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ آج ہی امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کے آنے والے 2 زلزلوں نے تباہی مچا دی، کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا آنے والا زلزلہ شدید نوعیت کا تھا۔

زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے 7 میل فاصلے پر تھا جب کہ زیر زمین زلزلوں کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری کے عالم میں تمام لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی گاڑیاں ٹکرائیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، بجلی کا نظام متاثر ہوا۔تاحال زلزلے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم اب سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…