کابل(آئی این پی)افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں41طالبان اور داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گئے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان اور داعش پر فوج کے فضائی حملے۔ حملوں میں41 طالبان اور داعش جنگجو ہلاک ہوئے۔فوج کے ترجمان کے مطابق ننگر ہار لغمان اور جاز جان میں فضائی حملوں
سے41 طالبان اور داعش جنگجو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ننگر ہار کے ضلع نازیان میں ہونے والے فضائی حملے سے سات داعش جنگجو ہلاک ہوئے۔ ضلع علی شانگ میں چار طالبان ضلع بادپخ میں چھ طالبان بمباری سے ہلاک ہوئے۔جازجان کے گورنر عبدالرحمان محمودی کے مطابق صوبہ کے ضلع قش ٹیپا میں طالبان کے ملا حق یار سمیت اکیس طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔