قامشلی(انٹرنیشنل ڈیسک)شام میں کرد ملیشیا کی جانب سے شدت پسند گروپ داعش کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران سیکڑوں غیرملکی جنگجوؤں کو حراست میں لینے کا داعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کرد فورسز کاکہنا تھا اس کے پاس داعش
کے 900 غیرملکی جنگجو موجود ہیں جن کا تعلق 40 ملکوں سے ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ عالمی اتحادی فوج کی معاونت سے شام میں داعش کیخلاف شروع کی گئی کارروائی کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں مشتبہ داعشی جنگجوؤں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران داعشی جنگجوؤں کی خواتین اور بچے بھی حراست میں لیے گئے تھے۔ان مین سے 900 داعشی جنگجو جن کا تعلق 44 ملکوں سے ہے اب بھی کرد فورسز کی جیلوں میں قید ہیں۔خیال رہے کہ کرد فورسزکی طرف سے گذشتہ ماہ جاری کی گئی ایک رپورٹ میں داعش کے گرفتار غیرملکی جنگجوؤں کی تعداد 520 بتائی گئی تھی۔کرد پروٹیکشن یونٹس کے ترجمان کے مطابق داعش کے خلاف جنگ جاری ہے اور اب تک کرد جنگجو داعش کے سیکڑوں دہشت گردوں کو حراست مین لینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ کرد فورسز داعش کے شام سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔شام میں کرد فورسز نے داعش کے خلاف جنگ کے دوران دہشت گردوں کی 500 خواتین اور 1200 بچوں کو بھی تحویل میں لے رکھا ہے۔