انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے وہ عراقی علاقوں سنجار اور قندیل میں موجود کرد عسکریت پسندوں کو ختم کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنی سیاسی جماعت کی دو روزہ کانفرنس کے پہلے دن کارکنوں سے
خطاب کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ ایردوآن کا کہنا تھاکہ کیا ہمارے آٹھ جوان شہید ہوئے ہیں؟ تو پھر چلیں ان دہشت گردوں کو بتا دیتے ہیں کہ انہیں اس کی قیمت میں کم از کم آٹھ سو افراد کی ہلاکت کی صورت میں چکانی پڑے گی۔ ہم ان کے بلوں میں جا کر انہیں نشانہ بنائیں گے۔ ہم انہیں سنجار اور قندیل میں جا کر ختم کر دیں گے۔