انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقتصادی جنگ شروع کر کے امریکا نے دنیا میں اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔ پارلیمان کی افتتاحی تقریب
سے اپنے خطاب میں ایردوآن کا کہنا تھا کہ انقرہ اور واشنگٹن حکومت کے درمیان تعلقات رفتہ رفتہ بہتر ہو رہے ہیں، جو امریکی پادری اینڈریو برونسن پر ترکی میں چلائے جانے والے مقدمے کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہوئے۔ اپنے خطاب میں ایردوآن نے یہ بھی کہا کہ ترکی روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔