نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شامی سرزمین پر موجود فرانس، ترکی اور امریکا کے فوجی دمشق حکومت کی نگاہ میں قابض فورسز ہیں۔ممالک فوری طور پر اپنے فوجیوں کو شام سے نکالیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شامی وزیر خارجہ
نے مطالبہ کیا کہ یہ ممالک فوری طور پر اپنے فوجیوں کو شام سے نکالیں۔ امریکا اور فرانس کے فوجی شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار گروپوں کو تریبت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تعینات ہیں جب کہ ترک فورسز شام کے شمالی حصوں میں کردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔