نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل محض 5عالمی طاقتوں کے مفادات کی باڈی گارڈ بن کر رہ گئی ہے، دہشتگردوں کو پناہ دینے والے ممالک کو نتائج بھگتنا ہوگا، قبلہ اول کی ہر صورت میں حفاظت کی جائے گی۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردوان نے کہاہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان صرف پانچ ممالک کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ دہشتگردوں کو پناہ دینے والے ممالک کو نتائج بھگتنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل صرف پانچ ممالک کے مفادات کا تفحظ کرنے کے بجائے تمام ممالک کی بات کرے۔ عالمی ادارے میں ایک سو تیرانوے ممالک کو نمائندگی دی جائے۔ مشرق وسطی تنازع سے متعلق اردوان نے کہاکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے۔ ترکی تنازع کے حل اور دو ریاستیں قائم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ فتح اللہ گولن کو امریکی پناہ سے متعلق طیب اردوان نے کہا دہشت گردوں کو رکھنے اور دہشتگردی کی پشت پناہی کرنیوالوں کو نتائج بھگتنے ہوں گے۔