کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان پر بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث ہونے پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ اس مقدمے کا تعلق 628 ملین ڈالر کی ریاستی سرمایہ کاری سے ہے۔
بعد ازاں یہ رقم نجیب کے بینک اکانٹ میں پہنچ گئی تھی۔ انتخابات میں شکست کے بعد سے رزاق مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ انہیں طاقت کے ناجائز استعمال سمیت رقوم کی ہیرا پھیری کیساتھ مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو جمعرات کے روز عدالت میں بھی پیش کردیاگیا۔