منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مسلمان ممالک سے بہتر تو اسرائیل ہے جو۔۔ سعودی حکومت نے صیہونی ریاست کو اسلامی ممالک سے بہتر قرار دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے اسرائیل کو کئی اسلامی ممالک سے بہتر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے اسرائیل کو اسلامی ممالک سے بہتر قرار دیتے ہوئے بہتر قرار دےد یا ہے۔عرب ویب سائٹ کے حوالے سے

مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی، شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز الشیخ کا کہنا ہے کہ کئی مسلم ممالک سے تو اسرائیل ہی اچھا ہے جو اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روکتا نہیں ہے۔ اس حوالے سے اُن کا مزید کہنا تھا کہ”ریاست اسرائیل، جہاں تک ہم جانتے ہیں، حج کے لئے سعودی عرب جانے والے مسلمانوں کو نہیں روکتی ہے، تاہم ایک ایسا ملک بھی ہے، جیسا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے، جو اپنے شہریوں کو حج کے لئے جانے سے روکتا ہے۔“اگرچہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن اسے قطر کی جانب اشارہ سمجھا جارہا ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر کی جانب سے اس بیان کو اسرائیل میں نہایت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا ”الحمد للہ! اسرائیل نے 4000 سے زائد مسلم شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جا سکیں۔“واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی تاحال جاری ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف سفارتی، صحافتی اور حکومتی سطح پر زک پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ قطر کی جانب سے ایسے اقدامات سامنے آئے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو حج کیلئے جانے سے روک رہی ہے اور سعودی وزیر کا یہ بیان اسی تناظر میں دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…