واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کی خاتون نائب وزیر سیگل مینڈیلکر نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہرے امریکی اقتصادی پابندیوں کا نتیجہ ہیں، پابندیوں کے احساس سے ایران مشرق وسطی میں خطرناک سرگرمیوں کو محدود کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق امریکا کی خاتون نائب وزیر سیگل مینڈیلکر نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت مخالف حالیہ مظاہرے حقیقت میں نئے امریکی مالی دباو
اور پابندیوں کا نتیجہ ہیں۔ سیگل مینڈیلکر دہشت گردی اور مالی انٹیلیجنس کی نائب وزیر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران حکومت کو ان پابندیوں کی شدت کا احساس ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس داخلی دبا سے حکومت اپنی مشرق وسطی میں خطرناک سرگرمیوں کو محدود کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی شہریوں نے پوری شدت کے ساتھ حکومتی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے۔