واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کی مدد نے صرف پڑوسی ملکوں پر حملوں ہی کا موقع فراہم نہیں کیا بلکہ اس کے نتیجے میں یمن میں انسانی بحران مزید گھمبیر ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹرپر پوسٹ کی گئی ٹویٹس میں امریکی وزیرخارجہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
کے محاسبے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ خلیج میں عدم استحکام اور یمنی عوام کی مصائب وآلام کی طوالت کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام کو مصیبت میں ڈالنے میں معاونت کرنے والے ایرانی رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای کا کڑا محاسبہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل کے دیگر چودہ رکن ممالک پر پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران پر پابندیوں کے حوالے سے ہمارا ساتھ دیں۔