پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب ،ایران سے دہشت گردی کے تربیت یافتہ چار مجرموں کو سزائے موت

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک خصوصی فوجداری عدالت نے چار افراد کو ایران میں عسکری تربیت کے بعد دہشت گردی کا سیل تشکیل دینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چار افراد پر مشتمل اس گروپ نے ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کیمپوں میں ہتھیار چلانے ، دھماکا خیز مواد کے استعمال ، گلیوں اور بازاروں میں لڑائی اور سکیورٹی ایجنسیوں سے چھپنے کی تربیت حاصل کی تھی۔ایک سیاحتی دفتر نے انھیں

بھرتی کیا تھا اور اسی نے ان کے ایران آنے جانے کا بندوبست کیا تھا۔انھوں نے وہاں ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کرنے اور فوجی مشقوں کے بعد سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سیل تشکیل دیا تھا۔اس کا مقصد سعودی مملکت کے اتحاد اور استحکام کو نقصان پہنچانا تھا۔چاروں مجرموں کو دھماکا خیز مواد کی تیاری اور سعودی عرب میں بم دھماکے کرنے کی بھی تربیت دی گئی تھی۔اس گروپ نے مملکت میں بعض شخصیات کو قتل کرنے کی بھی سازش تیار کی تھی۔

 

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…