ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

پہلی بار سعودی شہزادی عربی فیشن میگزین ووگ کے سرورق پر

datetime 1  جون‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)گزشتہ 2 سال سے تیزی سے تبدیل ہوتے اسلامی ملک سعودی عرب میں پہلی بار ایک شہزادی معروف فیشن میگزین ووگ کے عربی شمارے کی سرورق کی زینت بنی ہیں۔سابق بادشاہ عبداللہ کی بیٹی اور 3 بچوں کی والدہ حیفا بنت عبداللہ السعود کی تصویر کو ووگ عربی کے شمارے کی زینت ایک ایسے وقت میں بنایا گیا ہے، جب کہ رواں ماہ سعودی عرب میں خواتین پہلی بار ڈرائیونگ کرتی دکھائی دیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیشن میگزین کے

سرورق پر شائع کی گئی سعودی شہزادی کی تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں 1980 کی دہائی کی مرسڈیز 450 ایس ایل کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہزادی کو لیدر کے دستانے پہنے ہوئے ہیں اور وہ سفید رنگ کے عبائے میں جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔تاہم دوسری جانب فیشن میگزین کے سرورق پر عام خاتون یا ماڈل کے بجائے سعودی شہزادی کی تصویر شائع کرنے پر لوگوں نے تنقید بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…