اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک ایسی سڑک ہے جو بالکل سیدھی ہے ۔ سعودی عرب کے ہائی وے نمبر 10 کی لمبائی 256 کلومیٹر ہے اور یہ بالکل سیدھی سڑک ہے جس میں کسی قسم کا کوئی موڑ، چوک، پل یا کراس نہیں ہے۔ آپ صرف دو گھنٹے میں اس ہموار اور سیدھی سڑک کا فاصلہ طے کر سکتے ہیں۔ اس دوران آپ کو اسٹیرنگ وہیل گھمانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
گیننیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں سعودی عرب کے اس ہائی وے نمبر 10 کو دنیا کی سب سے طویل سیدھی سڑک قرار دیا گیا ہے۔یہ ہائی وے نمبر 10 ال حرض سے شروع ہوتا ہے اور اس سڑک کا اختتام ال باتھا کے علاقے میں ہوتا ہے۔ یہ علاقہ سعودیہ اور دبئی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کو حاصل تھا۔ آسٹریلین آئرے 146 کلو میٹر طویل ہے۔