ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلا ب۔۔۔ چین نے 60000افراد کے ہجوم سے’’مطلوبہ مجرم ‘‘ کو گرفتار کر دنیا کو حیران کر دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلا ب۔۔۔ چین نے 60000افراد کے ہجوم سے’’مطلوبہ مجرم ‘‘ کو گرفتار کر دنیا کو حیران کر دیا .ایسا شاید ہی کبھی ہوا کہ ہزاروں کے لوگوں کے ہجوم سے فوری طور پر ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کیا گیا ہو ۔ لیکن موجود دور میں جدید ٹیکنالوجی نے جہاں انسان کی دیگر مشکلات کے حل میں آسانی پیدا کی ہے وہیں ملزم کو پکڑنے کیلئے بھی جدید راستے بھی ایجاد کئے گئے ۔

حال ہی میں پاکستان دوست ملک چین میں 60000ہزار لوگوں کے ہجوم سے ملزم کو فوری طور پر شناخت کر کے گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جو 60 ہزار افراد کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا۔آؤ کے نام سے شناخت کیے جانے والا ملزم چین کے شہر نان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنےگیا تھا۔پولیس کے مطابق 31 سالہ ملزم ‘معاشی جرائم میں ملوث تھاجب اسے گرفتار کیا تو اس کی حیرانی کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس کے مطابق اپنے کام بالکل احتیاط سے کرتا آیا لیکن گرفتاری نے اسے بھی چونکا کر رکھ دیا تھا ۔ یاد رہے کہ چین نے ملک کی نگرانی کیلئے 17کروڑ سے زائد کیمرے لگائے ہیں ۔ جو ملک کے ایک وسیع نیٹ ورک کو کنٹرول کر تے ہیں۔ ملزم آئو کو کنسرٹ کاٹکٹ خریدنے والے بوتھ پر ہی شناخت کر لیا گیا تھا جیسے وہ اپنی مطلوبہ سیٹ پر بیٹھا تھا پولیس نے اسے جا دبوچا اور گرفتار کر لیا ۔ چین کے اعلی پولیس افسر نے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا وہ گرفتار ہونے والا ہے ۔ اسے یقین تھا کہ میں اس 60 ہزار کے مجمع میں اسے شناخت ہو ہی سکتا ۔مگر جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے چین نے اسے ساٹھ ہزار کے مجمع سے بھی گرفتار کر لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…