ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سپرسونک طیارے کی تیاری شروع،طیارہ 5839کلومیٹر سفر کتنے گھنٹے میں طے کریگا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(سی پی پی )امریکی ادارے لاک ہیڈ مارٹن کنکارڈ کے نئے اور جدید ترین ماڈل کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جس کی مدد سے پیرس سے نیویارک کا 5839کلومیٹر سفر صرف تین گھنٹے میں کیا جاسکے گا۔ یہ ہوائی جہاز 1513 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکے گا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق دوران پرواز اس طیارے کی صرف اتنی ہی آواز پیدا ہوگی، جتنی کہ کسی گاڑی کا دروازہ بند کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔

آواز سے بھی تیز رفتار یہ طیارہ سپر سونک شور کے بغیر پرواز کرے گا۔ یہ آرڈر امریکی خلائی ادارے ناسا کی طرف سے دیا گیا ہے اور2021 تک اسے تیار کر لیا جائے گا۔ لاک ہیڈ مارٹن نے ناسا کے لئے سپر سانک طیارہ تیار کرنے کا منصوبہ ایک طویل عرصے سے بنا رکھا تھا لیکن اب اس کی باقاعدہ تیاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ واشنگٹن میں ناسا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب اس طرح کے طیارے کو ٹیسٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔یہ نیا ایکس نامی طیارہ آواز کی رفتار سے بھی تیز اڑے گا اور اس کا شور انتہائی کم ہوگا۔ یہ تقریبا سترہ کلومیٹر یا اس سے زائد بلندی پر پرواز کرے گا۔ اس طیارے کے ذریعے پیرس سے نیویارک کا سفر صرف تین گھنٹے میں طے کرلیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے تیز رفتار اور کم آواز طیارے کو مستقبل میں آبادی والے علاقوں کے اوپر سے بھی گزارا جاسکے گا۔اگر جہاز آواز کی رفتار سے بھی تیز پرواز کرے تو سپر سونک شور پیدا ہوتا ہے، جو انسان کے لئے خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اب اس مسئلے پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔ ناسا کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس نئے طیارے کا شور صرف 75 پریسیوڈ لیول ڈیسیبل تک ہوگا۔ ایسی نوعیت کے بنائے گئے پہلے کنکارڈ طیارے کا شور 105 پی ایل ڈی بی تھا۔

پہلا سپر سونک کنکارڈ طیارہ 25 جولائی 2000 کو فرانس میں پرواز کے محض دو منٹ بعد ہی ایک المناک حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔اس حادثے میں 113 افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہی حادثہ کنکارڈ طیاروں کی کمرشل پرازوں کے لئے استعمال کے خاتمے کی وجہ بھی بنا تھا۔ امریکا میں ایکس طیارے ماضی میں نئی ٹیکنالوجی کے لیے تجرباتی طور پر بھی استعمال کیے جا چکے ہیں لیکن اس حوالے سے انتہائی کم معلومات ہی منظر عام پر لائی گئی ہیں۔ اب اس نئے جہاز کی تیاری کے لیے امریکی صدر نے گزشتہ ماہ ہی فنڈز فراہم کیے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئے جہازوں سے سفری وقت نصف ہو جائے گا۔ اس وقت دنیا کی کئی بڑی کمپنیاں آواز سے بھی تیز طیارے بنانے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…