منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ، لیکن اس بار سعودی فورسز نے ایسا جواب دیا کہ خود دشمن بھی دنگ رہ گیا

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (اے این این)سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن کے جانب سے داغے گئے ایک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز شام کو فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کے چھوڑے گئے، اس بیلسٹک میزائل کا سراغ لگایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر ظہران کی جانب داغا گیا تھا۔کرنل ترکی المالکی کا مزید کہنا ہے کہ اس سے جان بوجھ

کر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن سعودی فورسز کی بروقت کارروائی کے بعد یہ میزائل سعودی عرب کی جنوبی سرحد سے کوئی پونے دو کلومیٹر دور یمنی حدود ہی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یمنی حوثی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے گنجان آباد شہروں اور دیہات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…