اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب کا اسلامی ممالک کو بڑا سرپرائز ، پہلا ملک بن گیا کیا کرنے جارہا ہے ؟ حیر ت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاٹل(این این آئی)سعودی عرب اور امریکی فرم بوئنگ کے درمیان مملکت میں طیارہ سازی کی صنعت کو مقامی بنانے کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کرنے سے متعلق ایک سمجھوتا طے پا گیا ، طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی 55 فی صد مرمت اور بحالی کا کام سعودی عرب میں ہی ہو گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے شہر سیاٹل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں اس سمجھوتے پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی (سامی) کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین احمد الخطیب اور امریکا کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈینس موئیلن برگ نے دستخط کیے ۔اس سمجھوتے کے تحت فکس پروں والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی 55 فی صد مرمت ، دیکھ بھال اور بحالی کا کام سعودی عرب ہی میں ہو گا۔اس کے تحت ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کی دیکھ بھال کے علاوہ فاضل پرزہ جات بھی مملکت میں تیار کیے جائیں گے۔اس سمجھوتے کا مقصد ویڑ ن 2030ء میں طے شدہ اہداف کا حصول ہے۔ اس میں ایک ہدف یہ مقرر کیا گیا ہے کہ آیندہ ایک عشرے کے دوران میں سعودی عرب کے دفاعی اخراجات کو 50 فی صد تک کم کیا جائے گا۔اس سمجھوتے پر دست خطوں کی تقریب کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بوئنگ ائیرکرافٹ انڈسٹریز کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…