اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے روش نہ بدلی تو ضروری جواب دیا جائے گا، سعودی عرب کا انتباہ

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اپنی روش نہیں بدلی تو سعودی عرب بھی ضروری جواب دے گا، سعودی عرب نے یمن کی مدد کیلیے 930 ملین ڈالر کی رقم مہیا کر دی، یمنی بندرگاہوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی 70 ملین ڈالرز وقف کر دئیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی روش نہیں بدلی تو سعودی عرب بھی ضروری جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد شہزادہ سلمان نے کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا مگر اْن کے ہمراہ موجود وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی مفید رہی اور سعودی عرب نے یمن کی مدد کیلیے 930 ملین ڈالر کی رقم مہیا کی ہے۔ الجبیر نے بتایا کہ یمنی بندرگاہوں کو وسعت دینے اور ان کی استعداد بڑھانے کیلیے بھی ہم نے 70 ملین ڈالرز وقف کیے ہیں۔ یمن میں ایرانی مداخلت کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ گوٹیرش سے ملاقات میں یہ موضوع زیر بحث لایا گیا اور انہوں نے بھی گزشتہ دنوں سعودی عرب پر بلاسٹک میزائل حملوں کی مذمت کی جو کہ ایرانی ساختہ تھے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایران نے اپنی روش نہیں بدلی تو سعودی عرب بھی ضروری جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…