اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ایران کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا،سعودی عرب

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے قطر سے اپنی غلطیوں کی اصلاح اور واپس خلیجی دھارے میں شامل ہونے کے لیے موثر اقدامات کریگا۔عرب ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی انتظامیہ سے انسداد دہشت گردی سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قطر اپنی غلطیوں کا ازالہ اور اصلاح کرے گا۔ امریکی صدر کی جانب سے جون بولٹن کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ بولٹن ایک جرات مند شخص ہیں اور ایران کے حوالے سے ان کا موقف معقول ہے۔الجبیر نے کہا کہ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کو منظم اور سعودی عرب پر میزائل حملے کیے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ یمن سے نکل جائے اور عالمی قراردادوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے کی ضرورت نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات ہمیشہ عجیب وغریب ہوتے ہیں۔ ایران کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…