ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

’’سعودی عرب نے تاریخ بدل دی ‘‘ سابق سپہ سالار جنر ل راحیل شریف کے بعد کس پاکستانی خاتون کو بڑے عہدے پر فائز کر دیا جان کر آپ کو سر فخر سے بلند ہو جائے گا

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)’’سعودی عرب نے تاریخ بدل دی ‘‘ سابق سپہ سالار جنر ل راحیل شریف کے بعد کس پاکستانی خاتون کو بڑے عہدے پر فائز کر دیا جان کر آپ کو سر فخر سے بلند ہو جائے گا ۔ سعودی عرب نے اپنی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی خاتون کوقونصلر کے عہدے پر تعینات کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک پاکسانی خاتون فوزیہ فیاض کی قونصلر کے عہدے پر تعیناتی کر کے ایک مثال قائم کر دی ۔

سعودی گزٹ کے مطابق فوزیہ فیاض ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں ۔ جنہیں کو سعودی عرب کی پہلی خاتون قونصلر بننے کا اعزا ز بھی حاصل ہے ۔ انہوں نے سعودی جریدے سے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے سعودی عرب نے اس عہدے پر فائز کیا ۔ اپنی تعیناتی پر انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستان ایک ترقی پسند ملک ہے اور خواتین وہاں ان کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے بہترین خدمات بھی سرانجام دے رہیں۔ ہمارے ہاں خواتین کو عزت دی جاتی اور ہرکوئی ان پر اعتماد بھی کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون بھی کرتا ہے ۔ پاکستان اس بات کو اہمیت دیتا ہے کہ خواتین ہر شعبے میں اہم خدمات سر انجام دے رہیں ۔ فوزیہ فیاض کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ میں ہماری خواتین کی اہمیت اور کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اس شعبے سے خواتین کیلئے ہر سطح پر دروازے کھلے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سابق جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب کے اتحاد میں بننے والی اسلامی فوجیں کی سربراہی کیلئے تعینات کیا گیا جس کیلئے سعودی حکومت نے پاکستان سے باقاعدہ این او سی جاری کرنے کے بعد تعینات کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…