دبئی (سی پی پی ) متحدہ عرب امارات وسعودی ٹرین کا 2021 سے آغاز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اعلیٰ ٹرانسپورٹ افسر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب جانے والی ٹرین کا آغاز 2021 سے کر دیا جائے گا۔ بری اور بحری ٹرانسپورٹ کی وفاقی اتھارٹی کے جنرل ڈرایکٹر عبداللہ سلیم الکھتیری کا کہنا تھا کہ دسمبر 2021 کے اختتام پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو جوڑنے والی ریل گاڑی کا آغاز کر دیا جائے گا۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 2،100 مسافروں اور انکے سامان کولانے اور لے جانے کی سکت رکھنے اور چھ خلیجی ممالک کو آپس میں جوڑنے والی اس ٹرین کا منصوبہ تین سال بعد 2021 میں مکمل ہو جائے گا۔ متحدہ عرب امارات نے 2016 میں اس منصوبے پر عمل کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ عمان نے نجی لیول پر اس منصوبے پر کام جاری رکھا تھا۔ اس طرح کے اور بہت سے منصوبوں پر بھی خلیجی ممالک مل کر کام کر رہے ہیں جس سے خلیجی ممالک تیل پراپنا انحصار کم کر سکتے ہیں۔