ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک کارڈرائیور کی جانب سے معذور لڑکی کو جنسی طورپر ہراساں کیے جانے کے واقعے نے سخت غم وغصے کی لہر دوڑا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے ملزم کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف موثر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں ایک کار ڈائیور کو کار میں سوار
معذور لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بچی کو ہراساں کرنے کا مرتکب ملزم ایک نجی ٹیکسی سروس کا ملازم ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر اس فوٹیج کے منظرعام پرآنے کیبعدعوامی حلقوں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی حکومت کے ترجمان خالد ابال الخیل کا کہنا تھا کہ بچی کوہراساں کرنے کے مرتکب ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے تمام ادارے آپس میں رابطے میں ہیں۔