ریاض( سی پی پی ) سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلادھاربارش بعض شہروں میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ جدہ میں بوندا باندی ہوئی۔خوش گوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ساحل پر تفریح کے لیے پہنچ گئی۔دوسری جانب طائف کے بعض علاقوں میں ہلکی
اور موسلا دھار بارش اور ڑالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل ناصر الشریف نے نشیبی علاقوں کے رہائشی افراد کو وارننگ جاری کی ہے۔نشیبی علاقوں میں پہاڑوں سے آنے والا برساتی ریلا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔