نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے کہا کہ اس نے پاکستانی شہریوں کو میڈیکل ویزوں کا اجراء بند نہیں کیا تاہم اس طرح کی درخواستوں کیلئے پاکستانی وزارت خارجہ کے سفارشی خط کی ضروت ہوگی ۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وزیر خارجہ سشما سوارج کو پاکستان سے بہت سے مریضوں کی جانب سے میڈیکل ویزہ کے بارے میں ای میلز اور سوشل میڈیا
پر درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ہم نے میڈیکل ویزے کا اجراء نہیں روکا۔گزشتہ سال ہزاروں پاکستانی شہریوں کو میڈیکل ویزے جاری کیے گئے ۔وزیر خارجہ سشما سوراج خود ان درخواستوں پر مخاطب ہورہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ یہ درخواستیں اصل ہیں یا نہیں ۔اگر خط آتا ہے تو ہم فوری ویزہ جاری کریں گے لیکن ہمیں پاکستانی حکومت کی سفارش کی ضرورت ہے ۔