پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد ،جرمن پارلیمنٹ نے قانون کی منظوری دیدی،زبردست اعلان

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن/واشنگٹن (آئی این پی )جرمن حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد نہ ہٹانے پر53بھاری جرمانے کرنے کے بل کی منظوری کے بعد ناقدین کی طرف سے حکومت پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ ‘‘کے مطابق جرمنی کی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والاانتہائی متوقع بل کا بہت متنازعہ بھی ہے جس کی ناقدین آزادی اظہار کو روکنے کے طور پر سخت مذمت کررہے ہیں ۔بل کی منظور ی کے بعد

سوشل میڈیا پر غلط خبریں اور نفرت انگیز مواد کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا اسے ہٹانے کا پابند ہوگا۔اگر سوشل میڈیا نے ایسا موادرپورٹ کرنے کے ایک ہفتے کے اند ر نہ ہٹایا تو جرمن حکومت اس پر 53ملین ڈالر تک جرمانہ کرے گی۔چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ نے ستمبر میں قومی انتخابات سے قبل بدھ کو جرمن پارلیمان میں بل کے مسودے کی منظوری پر اتفاق کیا ۔جرمنی کی جانب سے یہ اقدام امریکہ میں گزشتہ سال کے انتخابات کے دوران جعلی خبروں کے جواب میں کیا گیا ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں اس طرح کی جعلی خبروں سے بچا جاسکے۔جرمن وزیر انصاف ہیکو ماس نے کہا تھاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے جرمنی میں مہاجرین کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر آئندہ الیکشن میں رائے عامہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انجیلا مرکل کی کابینہ نے ستمبر میں قومی انتخابات سے قبل بدھ کو جرمن پارلیمان میں بل کے مسودے کی منظوری پر اتفاق کیا ۔جرمنی کی جانب سے یہ اقدام امریکہ میں گزشتہ سال کے انتخابات کے دوران جعلی خبروں کے جواب میں کیا گیا ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں اس طرح کی جعلی خبروں سے بچا جاسکے۔جرمن وزیر انصاف ہیکو ماس نے کہا تھاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے جرمنی میں مہاجرین کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر آئندہ الیکشن میں رائے عامہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…