چین میں شدت پسندی سے نمٹنے کےلئے نئے قانون کااطلاق یکم اپریل کوہوگا؟تفیصلات جاری

30  مارچ‬‮  2017

بیجنگ (این این آئی)چین میں شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے داڑھی، عوامی مقامات پر نقاب اور دیگر معاملات کے حوالے سے بنائے جانے والے نئے قانون کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔یہ قانون رواں ہفتے چین کے صوبے سنکیانگ کے قانون سازوں نے منظور کیا تھا اور اس میں پہلے سے موجود قانون کو وسعت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ چین مسلم اکثریت والے صوبہ سنکیانگ میں گزشتہ کئی برسوں سے صورتحال کشیدہ ہے

اور اس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔چینی حکومت شورش کی ذمہ داری شدت پسندوں اور علیحدگی پسندوں پر عائد کرتی ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسے چین کی سخت پالیسیوں کا رد عمل قرار دیتی ہیں۔سنکیانگ میں یکم اپریل سے نافذ ہونے والے نئے قانون کے مطابق عوامی مقامات جیسے ریلوے اسٹیشنز و ایئرپورٹس وغیرہ میں تعینات افسران پر لازم ہوگا کہ وہ ہر اس شخص یا خاتون کو روکیں جو مکمل طور پر اپنا جسم یا چہرہ ڈھانپے ہوئے ہوں۔افسران پر لازم ہوگا کہ وہ ایسے افراد کو ایئرپورٹ یا ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکیں اور ان کی اطلاع پولیس کو دیں۔نئے قانون کے مطابق والدین اپنے بچوں پر اثر انداز ہونے کے لیے حسن اخلاق سے پیش آئیں گے، انہیں سائنس، کلچر، نسلی اتحاد کے حوالے سے تعلیم دیں گے اور شدت پسندی کی مخالفت کا درس دیں گے۔قانون کے مطابق بچوں کو باقاعدگی سے اسکول جانے سے روکنے، خاندانی منصوبہ بندی پالیسیوں کی خلاف ورزی، جان بوجھ کر قانونی دستاویز کو نقصان پہنچانے،خلاف معمول داڑھی رکھنے اور حد سے زیادہ مذہبی رغبت رکھنے والے نام رکھنے پر پابندی ہوگی۔قانون کے مطابق بچوں کو باقاعدگی سے اسکول جانے سے روکنے، خاندانی منصوبہ بندی پالیسیوں کی خلاف ورزی، جان بوجھ کر قانونی دستاویز کو نقصان پہنچانے،خلاف معمول داڑھی رکھنے اور حد سے زیادہ مذہبی رغبت رکھنے والے نام رکھنے پر پابندی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…