اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم ممالک کے34رکنی اتحاد میں شمولیت اختیار کر چکا ہے،یہ اتحاد انسداد دہشت گردی کے خلاف بنایا گیا ہے جس کے ٹرم آف ریفرنسز ابھی طے ہونا ہیں، ممبئی میں جناح ہاوس قائداعظم کی رہائش گاہ رہا ہے اس لئے بھارت جناح ہاوس کی پاکستانی ملکیت اور اس کی اہمیت کا خیال رکھے۔پاکستان ماسکو میںافغان مسئلے پر اجلاس میں شرکت کرکے مثبت تجاویز دے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی
فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان بھارتی حمایت یافتہ اور مالی امداد سے جاری دہشت گردی کا شکار ہے،کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں موجودگی اور گرفتاری سے بڑھ کر بھارتی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ہوسکتا،، بھارت میں اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک معمول بن چکاہے، او آئی سی کے غیر مستقل انسانی حقوق کمیشن نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا لیکن بھارت نے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔