’’پاکستان اور چین کے عوام کا مستقبل روشن‘‘

30  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین ایک سڑک ایک بیلٹ کے وژن پر عمل پیرا ہے،دنیا چین کے ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھارہی ہے،سی پیک منصوبہ پورے خطے میں ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے،سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کے وژن کا عکاس ہے،حالیہ برسوں میں پاکستان کی معیشت نے تیزی سے ترقی کی ہے،عالمی معاشی اداروں نے پاکستان کی ترقی پر اعتماد کا

اظہار کیا ہے،سی پیک سے پاکستان میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی،سی پیک منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،توانائی کے بیشتر منصوبے 2017-18میں مکمل ہوجائیں گے،100سے زائد ملکوں نے سی پیک منصوبوں کی حمایت کی ہے،پاکستان اور چین کے عوام کا مستقبل روشن ہے۔بدھ کو اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ سی پیک میں پاکستان کے اداروں کے تعاون کے شکرگزار ہیں،چین ایک سڑک ایک بیلٹ کے وژن پر عمل پیرا ہے،سی پیک کا مقصد علاقائی تعاون اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے خطے میں ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے،100سے زائد ملکوں نے سی پیک منصوبوں کی حمایت کی ہے،علاقائی روابط کے فروغ سے خطے میں ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں،دنیا چین کے ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھارہی ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کے وژن کا عکاس ہے،سی پیک کے ذریعے ترقی کی منازل تیزی سے طے ہوں گی،توانائی کے بیشتر منصوبے 2017-18میں مکمل ہوجائیں گے،توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے منصوبوں میں ترجیحات ہیںِحالیہ برسوں میں پاکستان کی معیشت نے تیزی سے ترقی کی ہے۔سن وی ڈونگ نے کہا کہ عالمی معاشی

اداروں نے پاکستان کی حالیہ ترقی پر اعتماد کااظہار کیا ہے،بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں،سی پیک سے خطے کے ممالک میں تعاون کیلئے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک سے پاکستان میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی،منصوبوں سے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی ممکن ہوگی،سی پیک میں جدید ٹیکنالوجی اور ہنرمندی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،پاکستان اور چین کے عوام کا مستقبل روشن ہے۔۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…