جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایران اور ترکی میں نیا تنازعہ شروع

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /تہران (آئی این پی)ترکی اور ایران کے درمیان پناہ گزینوں کی آمد ورفت کے معاملے میں تازہ کشیدگی سامنے آئی ہے، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر پناہ گزینوں کو داخل کرنے کا الزام عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں ترک حکام پر تہران کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عاید کیا ہے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے ترک حکومت کے ایک

عہدیدار کے اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران لاکھوں پناہ گزینوں کو ترکی میں دھکیل رہا ہے۔خیال رہے کہ ترک وزیراعظم کے معاون ویسی کائناک نے ترک سی این این سے بات کرتے ہوئے تین ملین پناہ گزین جن میں اکثریت افغان پناہ گزینوں کی شامل ہیایران کے راستے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک عہدیدار کے اس بیان کو بے بنیاد اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف قرار دیا۔قبل ازیں ترک عہدیدار نے کہا تھا کہ انہیں مصدقہ ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ایران سے 30 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کو ترکی دھکیلنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان غیر رجسٹرڈ مہاجرین میں بیشتر کا تعلق افغانستان سے ہے۔ویسی کائناک نے ایران کی طرف سے مبینہ طور پرپناہ گزینوں کو ترکی میں دھکیلنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تہران نے ان پناہ گزینوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی ان کی مدد کی ہے۔ اب یہ لوگ مغرب جانے کے لیے ترکی داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ترکی اور ایران کے درمیان شام کے معاملے پر بھی باہمی الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ترکی ایران پر شام میں کشیدگی کو ہوا دینے اور صدر بشارالاسد کی آمریت کی بقا میں مدد کرنے کا الزام عاید کرتا ہے۔ چند ہفتے پیشتر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی ایرانی ہم منصب حسن

روحانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں میں پائی جانی والی سرد جنگ کی حدت میں کچھ کمی آئی تھی۔ گذشتہ دس سال کے دوران ایران اور ترکی کے صدور کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…