ہوہاٹ (آئی این پی ) شمالی چین کے ایک ا پارٹمنٹ میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے 83گھروں کو زبردست نقصان پہنچا ، دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 83زخمی ہو گئے ، گذشتہ رات اندرونی منگولیا کے خود مختار علاقے باؤ ٹو سٹی کی حکومت ٹمڈ رائٹ بینر نے بتایا ہے کہ
دھماکے کے باعث سینکڑوں افراد ا بے گھر ہو گئے تھے ان میں سے 259افراد کو دوبارہ واپس گھروں میں بھیج دیا گیا ، چار زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ بجلی ، پانی فراہم کرنے والی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ، آگ پر قابو پانے اور مکانوں کی جانچ پڑتال کرنے والے اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کے کارکن جائے وقوعہ کا معائنہ کررہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنارہے ہیں ، دوبارہ کوئی آفت نہ ٹوٹ پڑ ے ،دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ تین بلاکوں میں سے ایک مکمل طورپر تباہ ہو گیا ، قریبی گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے ۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں تا ہم ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے دھماکے کی وجہ قدرتی گیس کا اخراج تھا ۔