اقوام متحدہ (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں چینی نمائندے نے کہا ہے کہ عالمی برادری افریقہ میں ایک ر یپڈ فورس کی تشکیل کیلئے تعاون کرے تا کہ اس خطے میں سکیورٹی کی اہلیت کو فروغ دیا جا سکے ، صومالیہ اس وقت قومی تعمیر نو کے ایک مشکل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، اس بات سے قطع نظر کہ وہاں سلامتی اور انسانی ہمدردی کی صورتحال کیا ہے ، خطہ ایک خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اور وہاں کی
دہشتگردی کی سرگرمیوں کا سامنا کررہاہے ۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جی یی نے صومالیہ کے بارے میں سلامتی کونسل میں اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 60لاکھ سے زیادہ صومالی جوملک کی کل آبادی کا نصف ہیں ، ہماری مد د کے منتظر ہیں جبکہ 30لاکھ عورتوں اور بچوں کو زندگی بچانے کے لئے ہماری فوری مددکی ضرورت ہے ،سلامتی کونسل نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی