بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روسی فوجیوں کا یہ کام کسی صورت قبول نہیں،ترکی پھر روس پرگرم،انتباہ کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی )ترکی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے پرچم کیساتھسی فوجیوں کی سیلفیاں لینا اور تنظیم کے بیج لگانا قبول نہیں ۔دہشت گرد تنظیموں کے پرچم کیساتھ پوزدینے پر ترکینے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انقرہ میں روسی سفارتخانے کے چارج ڈی افئیر ز سرگے پانوف پر یہ واضح کیا ہے کہ شام میں پی کے کے اور پی وائے ڈی کے دہشت گردوں کیساتھ روسی فوجیوں کا تصویریں اتروانا اور تنظیم کے بیج لگانا ناقابل قبول ہیں ۔

ترکی کی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں پی کے کے اور پی وائے ڈی کے دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے انقرہ میں روسی سفارتخانے کے چارج ڈی افئیرز سرگے پانوف کو اہم پیغام دیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو نے ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر جھڑپوں کے فورا بعد کل روسی چارج ڈی افئیرز کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ۔ انھیں اس واقعے پر ترکی کی بے چینی سے آگاہ کیا گیا اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ یوم نوروز کی تقریبات میں روسی فوجیوں نے شرکت کرتے ہوئے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور اس کی شام میں شاخ وائے پی جی کے پرچم کیساتھ ان کے بیج لگا کر پوز دئیے تھے ۔ ترکی نے اس پر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔وزیر دفاع فکری اشک نے بھی شام میں روسی فوجیوں کیطرف سے دہشت گرد تنظیموں کے بیج لگا کر تصویریں اتروانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور روس کیطرف سے ان تنظیموں کیساتھ تعاون کو ترکی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کر سکتا ۔ ترکی کسی دہشت گرد تنظیم کو استعمال کرتے ہوئے کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے خلاف ہے کیونکہ اس طرح مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھ جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…