بیجنگ(آ ئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ دنیا کو میڈ ان چائنا کی ضرورت ہے،منصوبے کا مقصد چینی صنعت کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنا، مغربی ممالک کی چینی پیداوار کوروکنے کے لیے آئٹی ڈمپنگ پالیسی مارکیٹ کے ضوابط اور گلوبلائزیشن کے خلاف ہے، مغربی ممالک کو میڈ ان چائنا پر منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیئے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے این پی سی اور سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاسوں کے دوران ،
چین کے وزیر صنعت اوراطلاعات میا وے نے کہا کہ میڈ ان چائنا منصوبے کا مقصد چینی صنعت کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنا اور مختلف تنصیبات اور صنعتی پیداواروں پر چینی اندرونی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔ میڈ ان چائنا کا منصوبہ مارکیٹ کے مطابق ہے ۔ مغربی ممالک چین کی مسابقتی پیداوار کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے آئٹی ڈمپنگ پالیسی اختیار کرتے ہیں ۔ یہ مارکیٹ کے ضوابط اور گلوبلائزیشن کے خلاف ہے ۔اب دنیا ایک گلوبل ویلیج ہے ۔ تجارتی تحفظ اور اقتصادی کنٹرول کے اقدامات گلوبلائزیشن کو مہلک دھچکا دیتے ہیں ۔ اس لیے مغربی ممالک کو میڈ ان چائنا پر منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیئے ۔