اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب بھی دبئی کی طرزپرویزے جاری کرے گاجس کے لئے اب سعود ی عرب نے حج وعمرہ کےلئے ای ویزہ سسٹم اپنانے کافیصلہ کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اس نئے طریقہ کارکے تحت اب پاکستانی عمرہ وحج کمپنیاں سعودی کمپنیوں سے منظوری کے بعد ای نمبرزکااجراکریں گی اوراس کے تحت ہی پاکستان میں سعودی قونصلیٹ ویزے جاری کرے گا۔حج اورعمرہ پر جانے والا فرد ای پیپر
ویزہ کو روانگی کے وقت ایئر پورٹ پر امیگریشن کے سامنے رکھے گا۔ امیگریشن والے اسی کی بنیاد پر پاسپورٹ پر روانگی کی سٹمپ لگائیں گے اوراس کے بعد سعودی امیگریشن حکام بھی اس سسٹم میں موجود ڈیٹاسے ویریفکیشن کے بعد مہرلگائینگے ۔سعود ی عرب کی طرف سے یہ نیانظام اگلے ماہ اپریل میں شروع کئے جانے کاامکان ہے جبکہ اقامہ بھی ای سسٹم کے تحت جاری کرنے کامرحلہ شروع کیاجائے گا۔