اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

وکی لیکس نے امریکہ کی خفیہ ایجنسی کی ایسی دستاویزات جاری کر دی کہ سی آئی ہل کر رہ جائے گی ؟ماہرین نے خوفناک انکشاف کر دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی) وکی لیکس نے سی آئی اے کی مزید 8 ہزاردستاویزات جاری کر دی ہیں لیکن سی آئی اے نے ان پر تبصرہ کیا ہے نہ حکام سے ان کے حقیقی ہونے کی تصدیق کی ہے۔جن ماہرین نے ان دستاویزات کاسرسری جائزہ لیا ہے ان کے مطابق یہ چشم کشا انکشافات ٹھیک ہیں اور ان کے نتیجے میں سی آئی اے کا ہل کر رہ جانا یقینی ہے۔ ایک امریکی سیکیورٹی ماہرجیک ولیم نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگوکرتے

 

ہوئے کہا ہے کہ جس وقت ہم یہ باتیں کر رہے ہیں اس دوران اگر لوگ اپنے کیریئر تبدیل کر رہے ہوں یا ان کے کیریئر ختم ہورہے ہوں تو مجھے کوئی تعجب نہیں ہوگا۔ایک ریٹائرڈ امریکی انٹیلی جنس افسر باب آئیرز جو ایک سیکیورٹی تجزیہ کار کے طو ر پر کام کر رہے ہیں ان کاکہنا ہے کہ تازہ انکشافات ایجنسی (سی آئی اے) کیلیے ’حقیقتاً بہت خراب، ہیں ۔امریکی خبررساں ادارے کے مابق اگر ان دستاویزات کے حقیقی ہونے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ وکی لیکس اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کیلئے ایک اور تباہ کن چیزہوگی، وکی لیکس نے خفیہ مواد بڑی مقدار میں جاری کرکے باربار واشنگٹن کیلئے سبکی کاسامان پیدا کیا ہے۔ان میں لاکھوں دستاویزات ایسی ہیں جن کا تعلق امریکی محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ سے ہے۔وکی لیکس جو کہ ان معلومات کے اجرا کے حوالے سے ایک ماہ سے اشارے دے رہا تھااس نے سی آئی اے کے حوالے سے اپنے طویل بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے حال ہی میں نہ صرف اپنے ہیکنگ کے اوزاروں کے بڑے اسلحہ خانے کاکنٹرول کھودیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک دستاویزات کاکنٹرول بھی کھودیا ہے۔ وکی لیکس نے مزید بتایا ہے کہ دستاویزات کا یہ ذخیرہ امریکی حکومت کے سابق ہیکروں اور کنٹریکٹرز کے پاک غیرمجاز انداز میں موجود ہے اور انہی میں سے ایک نے اس ذخیرے کا ایک حصہ وکی لیکس کو فراہم کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…