اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

شاہ سلمان کی انڈونیشیا سے سعودی عرب روانگی کتنی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے؟

datetime 5  مارچ‬‮  2017

جکارتہ(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے تاریخی دورہ ایشیا کے دوران وہاں کی حکومتوں اور عوام نے معزز مہمان کا جس والہانہ محبت سے استقبال کیا اسی محبت کے جذبات کے تحت شاہ سلمان کو اور ان کے ساتھ آنے والے دوسرے مہمانوں کو الوداع بھی کیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سرکاری اور عوامی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جب شاہ سلمان

رخصت ہونے لگے تو عوام الناس کا ایک جم غفیر انہیں الوداع کرنے سڑکوں پر امڈ آیا۔انڈونیشیا میں شاہ سلمان کے الوداع کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام کے پرجوش نعروں میں الوداع کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں سڑک کے دونوں کناروں پر شاہ سلمان کے قافلے کو الوداع کرنے کے لیے ہزاروں مرود،خواتین اور بچے جمع ہیں۔ اس ویڈیو میں انڈونیشیا کے عوام نے شاہ سلمان کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے اس سے ان کی سعودی عرب کے ساتھ محبت وعقیدت کا برملا اظہار ہوتا ہے۔خیال رہے کہ شاہ سلمان کے دورے سے چالیس سال پیشتر ان کے بھائی شاہ فیصل بن عبدالعزیز مرحوم نے ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا۔ گذشتہ بدھ کو شاہ سلمان انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر جکارتا پہنچے۔ قبل ازیں انہوں نے ملائیشیا کا دورہ کیا۔ دونوں مسلمان ممالک کی حکومتوں اور عوام نے شاہ سلمان کا والہانہ استقبالہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…