’’پاکستان یہ چیز بنائے ۔۔اس کے پیسے بھی ہم دیں گے‘‘ چین نے پاکستان کیلئے ایک اور شاندار اعلان کر دیا!!

8  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(یو این پی)عوامی جمہوریہ چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مانسہرہ ،مظفرآباد تا منگلا روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ مانسہرہ سے مظفرآباد اور مظفرآباد سے منگلا تک اندرون آزادکشمیر سڑک بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جائے گی۔ جبکہ اٹھمقام تا تاؤ بٹ تک جدید اور معیاری روڈ کی تعمیر کے لیے آئندہ ہفتے سے ٹینڈر پراسیس کا

آغاز کیا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی آزادکشمیر کو پاکستان سے ملانے والی تمام شاہرات اپ گریڈ کرے گی۔کہوڑی ٹنل کے لیے سعودی حکومت فنڈز فراہم کرے گی،مظفرآباد تا اسلام آباد سفر کو مزید کم کرنے کے لیے مری سے ہٹ کر روٹ اختیار کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،سیکرٹری ورکس ، این ایچ اے حکام اور آزادکشمیر کے اعلیٰ حکام نے شرکت ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کو بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت چین نے مانسہرہ،مظفرآباد اور مظفرآباد تا منگلا روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دیدی ہے جس پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوہالہ تا چکوٹھی روڈ کا انتظامی کنڑول محکمہ شاہرات آزادکشمیر کی تحویل میں دیا جائے گا۔جبکہ فنڈز این ایچ اے ہی مہیا کرے گا۔آزادکشمیر بھر میں جہاں کہیں بھی ضرورت ہوئی تو این ایچ اے شاہرات کو پی ڈبلیو ڈی کی تحویل میں دیدیگا۔آزادکشمیر کو پاکستان سے ملانے والی تمام شاہرات این ایچ اے کے کنڑول میں ہیں اور ان تمام شاہرات کو جدید تقاضوں سے ہم آئنگ بنایا جائے گا۔ واضح

رہے ان تمام منصوبوں کے اعلانات وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کیے اور این ایچ اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ آزادکشمیر کی تمام شاہرات کو اپ گریڈ کرے یہ اجلاس اس سلسلہ میں منعقد ہوا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…