دمشق/بیجنگ(آ ئی این پی ) چین شام کو بے لوث امداد فراہم کرئے گا ، دونوں ملکوں کے بین بے لوث امداد فراہم کرنے کے اقتصادی و تکنیکی معاہدے پر دستخط ہو گے ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شام میں چینی سفیر چھی چھین جن نے شام کے منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کے بیورو کے سربراہ عماد سبونی کے ساتھ چین کی جانب سے شام کیلئے بے لوث امداد فراہم کرنے کے اقتصادی
و تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام خانہ جنگی میں مبتلا شامی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں چین شام کو انسانی ہمدردی پر مبنی امداد فراہم کرے گا جو دو مرحلوں پر مشتمل ہو گئی یہ امداد انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی کاروائیوں اور متعلقہ منصوبوں میں استعمال ہو گی انہوں نے کہا شامی عوام کو کئی مرتبہ انسانی ہمدردی پر مبنی امداد فراہم کی جا چکی ہے اب بھی ہمیں امید ہے کہ مجودہ امدادی کھیپ سے شام میں انسان دوست بحران اور اقتصادی مشکلات میں کمی لائی جا سکے گی اس پر عماد سبونی نے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کی گہری دوستی کو خوب سراہا۔