اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ترکی اور اسرائیل کے درمیان 6 سال بعد نئی تاریخ رقم

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی )ترکی اور اسرائیل کے درمیان 6 سال کے وقفے کے بعد مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2010 کے بعد پہلی بار انقرہ میں وزارت خارجہ کے سیکریٹریوں کی سطح پر سیاسی مذاکرات عمل میں آئے ہیں ۔

دونوں ممالک کے درمیان 1987 سے شروع ہونے والے سیاسی مذاکرات 2010 میں منقطع ہو گئے تھے لیکن 6 سال کے وقفے کے بعد 2016 میں ہونے والی مطابقت کے تحت ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ دونوں ممالک کے وفود کے مابین ہونے والے مذاکرات میں مشرق وسطی کی صورتحال ، توانائی ،اقتصادیات ،ثقافت اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق رائے ظاہرکیا گیا ۔ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کی علاقائی استحکام اور سلامتی کے لحاظ سے اہمیت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔سیاسی مذاکرات کے آغاز سے ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے اور دو طرفہ دوروں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس دائرہ کار میں وزیر ثقافت اور سیاحت نبی عاوجی آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…