انقرہ(آ ئی این پی ) ترکی نے یونانی عدالت عظمی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں جمہوری نظام کے خاتمے کی کوشش اور عوام دشمنی کی ناکام تحریک میں ملوث فتح اللہ گولن تنظیم کے ان 8 شر پسندوں کوترکی عدم حوالگی کا فیصلہ سن کر دکھ پہنچا ہے،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یونانی عدالت کا یہ فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے مجرموں کی حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی ۔ یونان کا ماضی بھی آمرانہ دور کا گواہ رہا ہے لیکن لگتاہے کہ وہ اپنے ماضی کا سامنا کرنے سے کترا تے ہوئے آمریت کی حمایت کر رہا ہے۔