بیجنگ (آئی این پی ) چائنا شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن (سی ایس آئی سی ) نے کہا ہے کہ چین نے ایک ایسی انسان بردار آبدوز کی تیار ی شروع کر دی ہے جو روئے زمین کی تمام سمندری تہوں تک عملے کو لے جانے کی صلاحیت کی حامل ہو گی ، اس پر منصوبہ سی ایس آئی سی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نگرانی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ،
اس انسٹی ٹیوٹ میں چین کی پہلی انسان بردار گہرے سمندر کے آبدوز جیاؤ لانگ کی تیاری کی تھی ، جیاؤ لانگ میں بحیرہ الکاہل کے میری آنہ ٹرینچ میں 7062میٹر کی گہرائی تک پہنچ کر جون2012ء میں چینی ریکارڈ قائم کیا تھا ،چین کیاس آبدوز نے دنیا کی سمندری تہوں کے 99.8فیصد پر تحقیق اور تلاش کا کا م کیا ۔سی ایس آئی سی ایسی انسان بردار آبدوز بھی تیار کر رہی ہے جو 4500میٹر کی گہرائی تک پہنچ سکتی ہے ، یہ اب آبدوز کو حتمی شکل دینے اور پرکھنے پر کام کررہی ہے۔دریں اثنا سی ایس آئی سی کا ایک ذیلی ادارہ ایک مدر شپ کی تیاری پر کام کررہا ہے جو جیاؤ لنگ کیلئے قریباً 4000ٹن تک ڈسپلیسمنٹ کر سکتا ہے ، اسے مارچ 2019ء میں چالو کر دیا جائے گا ۔