بیجنگ(آئی این پی)چین ستمبر میں زمین کے ویران ہونے کے عمل (ڈیزرٹیفکیشن)کا مقابلہ کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا،یہ بات ایک اہلکار نے اتوار کو بتائی ہے۔سرکاری محکمہ جنگلات کے نائب سربراہ جانگ یانگ لی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کے اوائل کے وسط تک شمالی چین کے داخلی منگولیا خودمختار علاقے کے شہر اورڈوس میں ڈیزرٹیفکیشن سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی کنونشن کی195فریقین کے قریبا1400مندوبین اکٹھے ہوں گے۔
جانگ نے بتایا کہ اجلاس میں زیرو دلدلی تباہی کے حصول کے قومی مقاصد اور لائحل عمل پر غوروخوض کیا جائے گا،چین کا ویرانی سے دوچار ہونے والا علاقہ2009سے لے کر 2014کے اوآخر تک 12120مربع کلومیٹر کم ہوگیاجبکہ اس مدت کے دوران اس کی ریتلی اراضی کیعلاقہ میں9902مربع کلومیٹر کی کمی ہوئی ہے۔ویرانی کا مقابلہ کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 12ملین ہیکٹر اراضی ویرانی کا شکار ہوجاتی ہے اور اس تعداد میں آبادی میں اضافے،ماحولیاتی دباؤ،ناپائیدار کاشتکاری طریقوں کی وجہ سے اضافہ ہوسکتاہے،۔