پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جرمنی نے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)وفاقی جرمن وزارت خارجہ نے کہاہے کہ گزشتہ برس مختلف ملکوں میں ایسے ایک لاکھ پانچ ہزار افراد کو جرمنی کے رہائشی ویزے جاری کیے گئے، جن کے اہلِ خانہ یا انتہائی قریبی رشتہ دار پہلے ہی جرمنی میں مہاجرین کے طور پر رہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں مہاجرین کی تسلیم

شدہ قانونی حیثیت کے حامل غیر ملکیوں کے اہل خانہ یا بہت قریبیرشتہ داروں کو گزشتہ برس جرمنی کے یہ رہائشی ویزے ایک نئی ریکارڈ تعداد میں جاری کیے گئے۔ برلن میں جرمن وزارت خارجہ نے بتایا کہ 2016ء میں ایسے جن ایک لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو رہائش کے لیے جرمنی آنے کی قانونی اجازت دی گئی، ان کے پہلے سے جرمنی میں مقیم اقرباء ایسے تارکین وطن ہیں، جن میں سے کوئی بھی یورپی یونین کے کسی رکن ملک کا شہری نہیں ۔اس کے برعکس 2015ء میں صرف قریب 70 ہزار غیر ملکیوں کو جب کہ اس سے بھی ایک برس قبل 2014ء میں ایسے محض قریب 50 ہزار افراد کو مستقل سکونت کے لیے جرمنی آنے کی اجازت دی گئی تھی۔اہم بات یہ ہے کہ یہ غیر ملکی صرف وہ تھے، جو مسلمہ مہاجرین کے اہل خانہ ہونے کے باعث ’فیملی ری یونین‘ کے قانون کے تحت جرمنی آئے۔ اس تعداد میں وہ ہزارہا غیر ملکی باشندے شامل نہیں ہیں، جو 2016ء میں کسی جرمن شہری یا جرمنی میں رہنے والے یورپی یونین کے رکن کسی دوسرے ملک کے شہری کے ساتھ شادی کے نتیجے میں جرمنی آنے کے حقدار ٹھہرائے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…