بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قندھارمیں طالبان پھر آگئے،امریکی ہتھیاروں پر قبضہ

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان میں طالبان نے حملہ کرکے 16پولیس اہلکار وں کو ہلاک جبکہ 2 سرکاری چوکیوں پر قبضہ کرلیا،حملہ آوروں نے 3 امریکی ساختہ بکتربند گاڑیوں کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا،لڑائی کے دوران 4کمانڈروں سمیت 27طالبان جنگجو بھی مارے گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے میں گذشتہ رات طالبان باغیوں نے بڑا حملہ کیا، جس دوران 16 پولیس اہل کار ہلاک ہوئے جب کہ دو سرکاری چوکیوں پر قبضہ کیا گیا۔سکیورٹی پر مامور ایک مقامی اہل کار نے بتایا کہ یہ لڑائی قندھار کے میوند ضلعے میں ہوئی۔

مقامی اہل کار نے بتایا کہ اِن جھڑپوں کے دوران، افغان افواج نے بھی طالبان کو شدید جانی نقصان پہنچایا۔انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے تین امریکی ساختہ بکتربند گاڑیوں پر قبضہ کر لیا، جنھیں عرف عام میں ہمویز کہا جاتا ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان، ضیا درانی نے بتایا کہ 27 طالبان جنگجو بھی ہلاک کیے گئیہیں جن میں چار کلیدی کمانڈر شامل ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان، صمیم خپلواک نے لڑائی کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، مزید تفصیل زیر بحث لانے سے انکار کیا۔قندھار طالبان کا آبائی خطہ رہ چکا ہے۔ اِسے افغانستان کا فی الواقع دارلحکومت کہا جاتا تھا، جب باغی گروپ ملک میں حکمراں تھا، جب سنہ 2001 میں امریکی قیادت والے فوجی اتحاد نے اسے اقتدار سے ہٹایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…