پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’چین نے وہ کام کردیا جو اسلامی ممالک بھی نہ کر سکے ‘‘ چین کا اسرائیل کوانتباہ

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی بستیوں اور جلد از جلد امن مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عمل کریں ، فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کا ایک اہم مسئلہ ہے اور یہ علاقے کا بنیاد ی سوال ہے ، فلسطینی عوام کے اور جائز قومی مفادات کا تحفظ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،اس بات سے قطع نظر کہ فریقین کے درمیان حال ہی میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث امن مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے ۔
اس سلسلے میں عالمی برادری کو مسئلے کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل میں چین کے مستقل نمائندے لیو جی یی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2334پر مکمل طورپر عمل کرنا چاہئے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد ازجلد امن بات چیت شروع کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائی بند کردینی چاہئے ۔انہوں نے پیرس میں ہونیوالی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سے بھرپور سفارتی کوششیں شروع ہو جائیں گی ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…