ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک اورمسئلہ کشمیرپرچین کے دبنگ موقف پرمودی سرکارکے پیسنے چھوٹ گئے

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے بارے میں پراپیگنڈے پر نریندر مودی کو منہ توڑ جواب دیدیا اور کہا کہ سی پیک کی وجہ سے کشمیر پر اس کا مؤقف نہیں بدلے گا۔ سی پیک سے علاقائی رابطہ سازی، تجارت ، معاشی تعاون ،خطے کے امن واستحکام اور ترقی میں مدد ملے گی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پریس بریفنگ میں سی پیک کے بارے میں بھارت کے مخصوص عناصر کی جانب سے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ سی پیک طویل المدتی تعاون کا ایک نیا فریم ورک ہے جو کہ چین اور پاکستان کے تعاون سے مختلف شعبوں میں ترقی کا ضامن ہے ،

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے علاقائی رابطہ سازی کے فروغ میں مدد ملے گی اور تجارت ،معاشی تعاون ،علاقائی امن واستحکام اور ترقی یقینی ہوگی، انہی بنیادوں پر چین کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے علاقائی رابطہ سازی کے منصوبوں کا حامی ہے ، بھارت کے چند میڈیا گروپس سی پیک میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں، یہ تیسرے فریق کو نشانہ بناتے ہیں تاہم اس سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 17جنوری کو چین اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کی جانے والی تقریر پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے زیر اثر باہمی تعلقات موثر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور مزید تعاون کیلئے مسلسل مواقع موجود ہیں ،دونوں اطراف کے مابین مستحکم تعلقات کا قیام بہت اہم ہے ،چین اور بھارت سمجھتے ہیں کہ مشترکہ ترقی خطے اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے اور یہی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے ،دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ میں چین مفادات اور تحفظات کا احترام کرتا ہے ،باہمی اعتماد اور تعاون کیلئے مسلسل جدوجہد جاری رہنی چاہیے،ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین تنازعات اور اختلافات ہیں اور ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ ان مسائل کو موثر طریقے سے نمٹانے کیلئے بھارت کیساتھ رابطے میں رہیں گے اور انہیں دوستانہ مشاورت سے حل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں سی پیک کا ذکر نہیں کیا۔ سی پیک امن، ترقی، تجارتی تعاون اور رابطے کیلئے بہت اہم ہے۔ چین کے تجارتی منصوبے مسئلہ کشمیر پر موقف سے ہٹ کر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…