منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی اقتصادی فورم سے راحیل شریف کا خطاب ایسی بات کہہ دی کہ سب کے دل جیت لئے

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل پوری دنیا میں امن کے لییفائدہ مند ثابت ہوگا۔
سوئٹزرلینڈ کیشہر ڈیووس میں دہشت گردی سے متعلق دفاعی امور کے ماہرین کے اجلاس سے خطاب میں سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک کینسر کی شکل اختیار کرچکی ہے جبکہ دہشت گردی میں ریکروٹمنٹ اور سہولت کارسب ہی شامل ہیں۔ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردبڑی منصوبہ بندی سیحملہ کرتے ہیں اور یہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے دنیا میں امن کا فارمولہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل پوری دنیا میں امن کے لییفائدہ مند ثابت ہوگا .پاکستان میں دہشتگردی گھنٹوں سے دنوں ، ہفتوں اور اب مہینوں میں آگئی ہے، 2016 میں دہشتگردی کو سنگل فگر میں لے آئے ،ایک ماہ میں 150دہشتگردحملوں کے بجائے ایک حملہ رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ملک ہے دونوں ملکوں کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ ایسے گروہ بھی ہیں جو افغانستان میں بھی ہیں اور پاکستان میں بھی، پاکستان میں کارروائی پر یہ گروہ افغانستان چلے جاتے ہیں اور افغانستان میں کارروائی کے وقت یہ پاکستان آجاتے ہیں۔ طالبان کو شکست دینے میں پیچیدہ سرحد جیسے مسائل ہیں افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی بھی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس شئیرنگ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اجلاس میں مقررین نے راحیل شریف کی تجاویز کی بھر پور حمایت کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…