ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

شام میں خانہ جنگی ،شہریوں کےخلاف کس ملک کی فوج نے کون سے مہلک ہتھیاراستعمال کئے ،اہم ادارے کے دل دہلادینے والے انکشافات،18افسروں بلیک لسٹ

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی حکومت نے شام میں خانہ جنگی کے دوران عام شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کے الزامات کے تحت شام کے 18 اعلیٰ فوجی افسران پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق عالمی ادارے ’آرگنائزیشن فار دی پراہبیشن آف کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلو) اور اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیقات میں شام کی فوج کو عام افراد پر کلورین گیس سے حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جس کے بعد خانہ جنگی کے دور میں پہلی بار امریکا نے شام کے اعلیٰ فوجی افسران پر پابندی عائد کی۔

امریکی محکمہ خزانے کے مطابق عالمی مشترکہ تحقیقات میں شام کی سرکاری فوج کو خانہ جنگی کے دوران کیمیکل ہتھیاروں اور کلورین گیس استعمال کرنے جب کہ داعش کو مسٹرڈ گیس استعمال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تحقیقاتی رپورٹس’رائٹرز‘ نے گزشتہ برس اگست اور اکتوبر میں دیکھی تھیں۔خیال رہے کہ کلورین گیس کے استعمال پر کیمیکل ویپنز کنونشن کے تحت پابندی عائد ہے،کلورین گیس سانس کی نالیوں کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہونے کے بعد یہ ہائڈرو کلورک ایسڈ میں تبدیل ہوجاتی ہے، جس سے انسان کا جسم جھلس جاتا ہے اور اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔یاد رہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کے باعث 1300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل تھی۔شام کے صدربشارالاسد اور حکومت نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے شہر حلب میں گزشتہ ماہ شامی فوج نے کنٹرول سنبھالا تھا جس کے بعد ترکی اور روس کے تعاون سے باغیوں اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا تھا۔جنگ بندی کی پاسداری کے بعد ترکی اور روس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امن مذاکرات کے انعقاد کی کوششیں کررہے ہیں اور حالات معمول کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…